• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی اور بجلی کی بندش، مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹریفک جام، شہری رل گئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا    ، شہری  رل گئے ،تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ پر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث سینٹرل جیل، تین ہٹی، جمشید کوارٹرز، گرومندر اور سولجر بازار کے علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ مرتضیٰ چورنگی کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کے باعث مرتضیٰ چورنگی جانب سنگر چورنگی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئے، گارڈن مراد خان چوک کے قریب ،لانڈھی اے ٹی نائن کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جبکہ عباسی شہید روڈ کنٹونمنٹ چورنگی پر علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش پر احتجاج کے باعث مذکورہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید