کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ پورا سندھ بدامنی کی لپیٹ میں ڈاکو راج نافذ ہے،دریائے سندھ پر 6نئے کینال بنانے کے بھونڈے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، حکومتی رٹ کہیں نظر آتی ہے،سندھ حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پانی، بجلی اور گیس کا بدترین بحران عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار کے بڑھتے واقعات سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔