کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا ٹریٹمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز عمران صمدانی، ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال فیصل صمدانی، ایم ایس عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد جاوید، یوسی چیئرمین مرتضیٰ لُنڈاور دیگر مقامی رہنماء بھی موجود تھے، افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر کیا جائے گا تاکہ کسی کو علاج کے لئے دوسرے اسپتال یا شہر نہ جانا پڑے۔