• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل احمد گروپ کے زیاد بشیر کو ڈنمارک کے ڈینی بروگ کا ممتاز آرڈر دیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بین الثقافتی تعاون کے جشن میں، گل احمد گروپ کے زیاد بشیر نے ڈینی بروگ کا ممتاز آرڈر حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ سفیر جیکب لنلف نے ڈنمارک کے شاہ فریڈرک دہم اور ڈینش حکومت کی جانب سے زیاد بشیر کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب میں پیش کیا۔ تقریب میں شعبہ ہائے زندگی کی مختلف شخصیات نے شرکت کی جن میں خاندان کے افراد، دوست، سینئر سفارت کار اور کاروباری برادری کی نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ تقریب کے دوران مختلف شخصیات نے خطاب بھی کیا جن میں ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر سفیر لنلف نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کی گئی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے زیاد بشیر کو اعزاز دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید