اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو جدید،مضبوط اور مؤثر ادارہ بنانے کے لیے میری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔