کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہاہےکہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کے خاندان کےخلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے ۔ قذافی خاندان امریکہ اور عالمی جابروں کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے۔قذافی خاندان عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کے جرم میں شہید کیاگیا ۔جیسا کہ امریکہ میں کینڈی خاندان ، انڈیا میں نہرو خاندان اور پاکستان میں بھٹو خاندان کو ختم کیا گیا ہے ۔