کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے یومِ کشمیر یکجہتی کے موقع پر پیغام میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے اقوامِ متحدہ اور او آئی سی پر سفارتی دباؤ مزید بڑھایا جائے۔کشمیریوں کی انتھک قربانیوں کے نتیجے میں ایک دن آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے واضح طور پر کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور آج ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔