کراچی(جنگ نیوز)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ ہلچل حیدرآباد کے بیورو چیف اسلام آباد محمد نعیم قریشی کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ خدا انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔