اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب نےفارما بیورو کے وفد سے ملاقات میں کہاہے کہ صحت عامہ، روزگار کے مواقع اور مجموعی معاشی سرگرمیوں میں ادویہ سازی کا شعبہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہےمسائل اور تجاویز کا متعلقہ وزارتوں اور ریگولیٹری اداروں کے ساتھ مشاورت سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ،وفد کی قیادت فارما بیورو کے چیئرمین سید انیس احمد نے کی جبکہ وفد میں ارم شاکر رحیم، شریک چیئر فارما بیورو، قوی ناصر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلیون پاکستان لمیٹڈ، حفصہ شمسی، چیف ایگزیکٹو آفیسر روش پاکستان، سجاد افتخار، عندلیب احمد، اور عائشہ ٹی حق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فارما بیورو شامل تھیں۔