• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، 20 ججوں کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے 20 ججز کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیئے کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کے احکامات پر متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلے کیئے گئے۔ ڈاکٹر وسیم اقبال کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور سے ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منو مل کھگیا کا تبادلہ خیرپور کر دیا گیا۔ حلیم احمد کو ہائی کورٹ انسپکشن ٹیم سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھوٹکی تعینات کردیا گیا۔ ۔
ملک بھر سے سے مزید