• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے 71ء کے بعد پہلی بار 7 ارب روپے کے چاول بنگلہ دیش بھیجے

ڈھاکہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) پاکستان نے1971ء کے بعد پہلی بار 7ارب روپے کے چاول بنگلہ دیش روانہ کردیئے، بنگلہ دیشی وزارت خوراک کے مطابق دونوں حکومتوں کے درمیان چاول کی درآمد کے پہلے باضابطہ معاہدے کے بعد اسلام آباد سے 50ہزار ٹن چاول درآمد کررہے ہیں ۔ ان کے مطابق ڈھاکہ نے کئی دہائیوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد50ہزار ٹن چاول کی درآمد کے ساتھ براہ راست سرکاری سطح پر تجارت شروع کر دی ہے۔ کراچی سے ایک مال بردار بحری جہاز چٹگانگ کیلئے روانہ ہونے سے دونوںممالک کے درمیان براہ راست نجی تجارت نومبر 2024 میں دوبارہ شروع ہوئی۔کئی دہائیوں میں یہ پہلا کارگو جہاز تھا جس نے براہ راست دونوں ملکوں کے درمیان سفر کیا۔ڈھاکہ کی وزارت خوراک کے ایک سینئر اہلکار ضیاء الدین احمد نے گزشتہ روز کہا کہ پہلی بار ہم پاکستان سے50ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں، اور یہ دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت کا پہلا معاہدہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید