• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پانی کی شدید قلت برقرار، شہری پریشان

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں پانی کی شدید قلت برقرار،شہری لائنوں اور ٹینکرز کے ذریعے پانی نہ ملنے پر بدھ کو پریشان رہےلوگوں کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کو رمضان سے چند دن قبل مرمت کیلئے کلوزر نہیں لینا چاہئے تھا۔ دریں اثناء ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنےاعلامیہ میں کہا کہ واٹر کارپوریشن نے شہر کے 12 مختلف مقامات پر پانی کی لائنوں میں رساؤ کا کام مکمل کرکے شہر میں پانی کی فراہمی شروع کردی ہے۔ ماروڑہ گوٹھ کرن ہسپتال الاظہر گارڈن سپارکو پرانی سبزی منڈی کشمیر روڈ اور پیلی کوٹھی لیاقت آباد میں لیکیجز کے کام مکمل کرلیے گئے ہیں اور کراچی یونیورسٹی کے اندر 4نئے والوز کی تنصیب کی گئی ہے۔ سائفن 19 کے فیز ون کے لیکیجز کی مرمت پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر 54انچ ڈایا لائن کے لیکیجز کی مرمت اور پرانی سبزی منڈی سے لیکر لیاقت آباد تک 48انچ ڈایا لائن پر لیکیجز کی مرمت سمیت لیاری ندی میں ایف ٹی ایم کی لائن میں انسپکشن ٹی کی تنصیب کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لیکیجز کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کی شکایات تھی جسکا خاتمہ کیا گیا ہے جبکہ رساؤ ختم ہونے سے لیاری صدر اولڈ سٹی ایریا کلفٹن چنیسر ٹاؤن جناح ٹاؤن ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد سمیت ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی بہتری آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید