• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب کا نیا نام یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب کا نام تبدیل، نیا نام یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ہوگا،پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن  اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی باقاعدہ منظوری کے بعد آئی ایس پی کا نام تبدیل،نیا نام یونیورسٹی آف سدرن پنجاب( یو ایس پی) ہوگا ،یہ بات یونیورسٹی آف سدرن پنجاب کے چیئرمین عاصم نذیر احمد نے یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن کے موقع پر خطاب میں کہی ،یونیورسٹی آف سدرن پنجاب کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز یو ایس پی عاصم نذیر احمد، بورڈ آف گورنرز کے بانی رکن الماس ایوب صابر، ریکٹر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار، رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشفاق نے شرکت کی،کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یو ایس پی عاصم نذیر احمد نے کہا کہ یونیورسٹی نے14سال کے طویل سفر میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے ہیں،ریکٹر یونیورسٹی آف سدرن پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی ہمیشہ اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے، تقریب میں شریک رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ والدین نے اپنے بچوں کے لیے بہت محنت کی اور آج ان کی محنت کا صلہ سب کے سامنے ہے، چھٹے کانووکیشن میں107طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں جب کہ71طلبہ کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

ملتان سے مزید