ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب ریفریجریشن ٹیکنیشن ایسوسی ایشن ملتان پاکستان کی طرف سے بہاولپور سیکٹر اور تونسہ شریف سیکٹر ایسوسی ایشن کی شمولیت کے بعد نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا جس میں جنوبی پنجاب یونین عہدیداران چیئرمین ناصر محمود لودھی، سرپرست اعلیٰ سبحان بھٹہ، گروپ لیڈر عابد علی شیخ ،صدر نوید احمد سیال، جنرل سیکرٹری محمد ندیم بھٹہ، فنانس سیکرٹری عالمگیر انصاری کے ہمراہ مہمان خصوصی میاں تنویر حسین لنگاہ جنرل سیکرٹری ڈویژن ملتان آل پاکستان انجمن تاجران نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ،مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تمام یونین مل کر ٹیکنیشن حضرات کی فلاح وبہبود کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور جنوبی پنجاب کے دائرہ کار میں یونین کی تشکیل نو کی جائے گی۔