• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14کلو سے زائد چرس برآمد ،دو ملزمان گرفتار

ملتان/قادر پورراں(سٹاف رپورٹر/نامہ نگار) ملتان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 14 کلو سے زاید چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ قادرپورراں نے ایک اہم کامیابی حاصل کی، کارروائی میں ملزم اعظم عرف آصف کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 11 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، وہ منشیات کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، دوران تفتیش ملزم نےانکشاف کیا کہ وہ ملتان کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھاجب کہ دوسری کارروائی میں پولیس تھانہ نیو ملتان نے ایک منشیات فروش عدیل کو گرفتار کر کے 3 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ۔
ملتان سے مزید