• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن کالج میں طلبا کے مابین جھگڑا ،ڈنڈوں کے وار سے دو طالبعلم زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ایمرسن کالج میں طلبا کے مابین جھگڑا، ڈنڈوں سوٹوں کے وار سے دو طالبعلم زخمی، ایک نشتر ہسپتال منتقل، ملزمان فرار ، ایمرسن کالج میں طالبعلم حماد اور عثمان موجود تھے کہ دیگر طلبا بلال خان ،سجاد اور نعیم نے آتے ہی جھگڑا شروع کردیا ،جھگڑے کے دوران بلال خان وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حماد اور عثمان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے حماد زخمی ہوگیا جسے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال لایا گیا، جھگڑے کی اطلاع پر کالج انتظامیہ سکیورٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے جس کی اطلاع پولیس بی زیڈ کو دی گئی تو پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید