ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار2مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی،دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرمان عبدالغفار عرف شاکا اور محمد رمضان عرف فاکو کو سزائے موت سنائی گئی۔