اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی 2024میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے عمل کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات اور سیاسی انتشار کی وجہ سے کم ہو گئی۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو)کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی 2023 میں 3.25 تھی جو 2024 میں کم ہو کر 2.84 رہ گئی ہے جس کی وجہ ملک میں انتخابی مسائل اور سیاسی بحران کو قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 8فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران ملک میں پرتشدد واقعات پیش آئے، اس کے علاوہ پاکستان کی ایک مقبول سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کو انتخابات سے کچھ عرصہ پہلے جیل بھیج دیا گیا۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں ووٹر ٹرن آٹ سب سے زیادہ رہا مگر انتخابات سے پہلے اور بعد کے حالات نے جمہوری حقوق اور آزادیوں پر سوالات اٹھا دیے۔