کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلے ہفتے نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے۔
پی سی بی نے عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ لیکن ماہرین، مبصرین اور شائقین سوال کررہے ہیں کیا ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد انہیں عہدے میں توسیع دی جائے گی؟۔ لیکن پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کیلئے نیا کوچ مقرر کیا جاسکتا ہے۔
عاقب جاوید ایک دن پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کا دفاع کرتے رہے جس پر انہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔