• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 2 گاڑیوں، 27 موٹر سائیکلوں سے محروم، سٹریٹ کرائم کا عذاب بھی جاری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 21موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،9افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آبادمیں بھی 9 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار 6 موٹر سائیکل، ایک موبائل فون اورنقدی اڑا لی گئی ۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے ۔ راولپنڈی میں مختلف واقعات میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر 14 موبائل، نقدی چھین لی گئی ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ سروس روڈ پر محمدزاہد کے کباڑ خانہ میں 4 نامعلوم ملزمان 2موٹرسائیکلوں پر آئے جواسلحہ کی نوک پر 3موبائل اور2لاکھ 80ہزارروپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین نمبر 4میں 3موٹرسائیکل سوار طارق حسین کی دکان سے گن پوائئنٹ پر ایک لاکھ 20ہزارروپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں کیری ڈبے میں میڈیسن سپلائی کرنے جانے والے فیصل محمود سے 3 نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرتین لاکھ نو ہزار روپے،تھانہ روات کے علاقہ پنڈ مہلو میں چار نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر عاصم کے بیٹے محمد غاضر سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔چکلالہ سکیم تھری میں مصطفی ٰ کے گھر کام کرنے والی 2عورتیں 1020 پاؤنڈز، 700 سعودی ریال، 100 یورو اور 15ہزار روپے چوری کرکے لے گئیں ۔چوری کی دیگر وارداتوں میں بھی شہری موبائل فونز، زیورات وغیرہ سے محروم ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید