راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس شہداء کے اہل خانہ کو رمضان راشن پیکج دیاجائے گا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے صوبہ بھرکے ریجنل پولیس افسروں اورضلعی پولیس افسروں کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اپنے اضلاع میں پولیس شہداء کے اہل خانہ کے گھروں میں رمضان راشن پیکیج بھجوانے کابندوبست کریں ،رمضان راشن پیکیج میں 3کلو گرام گھی ،5کلو گرام چینی ،5کلوگرام چاول ،2کلو گرام بیسن ،20کلو آٹا،5کلو آلو اور5کلو گرام پیاز شامل ہوگا۔۔