• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں، چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائےاورماڈل جیل کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز اجلاس کے دوران دی ۔ متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں کو مرحلہ وار مکمل کیا جارہا ہے اور پہلے مرحلے کے تحت اسلام آباد ماڈل جیل میں آر سی سی کمپاؤنڈ اور باؤنڈری والز کا 96 فیصد جبکہ بیرکس کا 70 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ماڈل جیل کے ایڈمن بلاک کا 77 فیصد، روڈ انفراسٹرکچر اور سیوریج کا 60 فیصد کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید