اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، پنجاب، کشمیر ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان، گلگت بلتستان میں جمعرات کو تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا ، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی اور پہا ڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران ا سکردو 5، چترال، استو اور کالا میں 2 انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشر قی بلو چستان ، شمال مشر قی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔