اراولپنڈی (خبر نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے کہاہے کہ شہر کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے نئی ترقیاتی پالیسیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے زمین کی چوری پر سختی سے پابندی ہوگی۔ انہوں نے راولپنڈی کے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تمام پی ایچ ایس( پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں) کو ہدایت کی کہ وہ راہداریوں کی ترقی کے لئے زمین مختص کریں اور شہر کے سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنائیں۔ ڈی جی آر ڈی اے نے اعلان کیا کہ چھوٹے مکانات کی تعمیر کے منصوبے آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر عوامی انتخاب کے لئے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے راولپنڈی کے مرکز میں بلند و بالا عمارتوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔