• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام امور ریگولیشنزکے مطابق انجام دیئے جائیں،ہلال احمر پنجاب برانچ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ہلال احمر پنجاب برانچ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار چیمہ کے بطور چیئر مین ضلعی ہلال احمر مبینہ خلاف قانون اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہلال احمر ہسپتال عمارت راولپنڈی سمیت تمام امور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ریگولیشنز 2020 کے مطابق انجام دینے کی قرارداد منظور کرلی ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین نے19اکتوبر2023کو ڈسٹرکٹ ریڈکریسنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اور اس وقت کے کمشنر کو سرپرست مقرر کرنےسمیت 19رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔12فروری2025کو ہلال احمر کمیٹی ضلع راولپنڈی کو پھر تبدیل کرتے ہوئے15رکنی کمیٹی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھاجبکہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے بھی 12فروری2025کو ہلا ل احمر کمیٹی ضلع راولپنڈی کی تبدیلی کے خلاف ڈاکٹر انصر اسحاق کی رٹ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی/ضلعی چیئر مین سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہلا ل احمر پنجاب برانچ کے سیکرٹری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ریڈکریسنٹ ہسپتال کی عمارت کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے کسی سرگرمی کیلئے استعمال نہیں ہوسکتی۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ریگولیشنز 2020کی کاپی بھی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھجوائی گئی ہےاور کہا گیا ہے کہ ریڈکریسنٹ کے تمام امور قانون کے مطابق چلائے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید