راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 3ملزموں کو گرفتار کرکے 65لٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے 3 ملزموں سے ہیروئن اور چرس بھی برآمد کرلی ۔ مندرہ پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم سے 134انار،130 بڑے گولے، 600 سوتر گولے، 55 چائنہ سٹک، 360 ڈبے چائنہ پٹاخے اور 150 ہوائیاں برآمد کر لیں۔ اسلام آباد پولیس نے بھی 8منشیا ت فروشوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے2991گر ام ہیر وئن، 201گر ام آئس اور ایک پستول برآمدکرلیا۔تھانہ آبپا رہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب گر وہ کے دو ارکان سے 7مسروقہ مو ٹر سائیکل اور دیگر مال مسروقہ بر آمد کر لیا۔