• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی بچانے والے طبی آلات اور ڈائیگناسٹک مصنوعات کی رجسٹریشن میں تعطل

اسلام آباد(نامہ نگار) ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایچ ڈی اے پی) نے خبردار کیا ہے کہ زندگی بچانے والے طبی آلات اور ڈائیگناسٹک مصنوعات کی رجسٹریشن میں تعطل اور رکاوٹوں کے باعث پاکستان بھر میں لاکھوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ طبی آلات اور ڈائیگناسٹک مصنوعات کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 کو SRO 224(1) 2023 کی میعاد ختم ہونے کے بعد گزر چکی ہے۔ ہزاروں درخواستیں ابھی تک ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان میں زیر التواء ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں ، کلینکس اور لیبارٹریز میں مریضوں کے لیے اہم طبی آلات اور ڈائیگناسٹک مصنوعات کی دستیابی کے بحران کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں کھیپ بندرگاہوں پر پھنسے ہوئی ہیں جس سے درآمد کنندگان کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید عمر احمد نے کہا کہ مریض ان طبی آلات اور ڈائیگناسٹک مصنوعات کا انتظار کر رہے ہیں جن کی انہیں زندہ رہنے کے لیے اشد ضرورت ہے۔
اسلام آباد سے مزید