• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور وکلاء کے مابین تعاون سے عوامی مسائل کا مؤثر حل ممکن ہے، آر پی او

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا سے صدرڈسٹرکٹ بار راولپنڈی ایڈووکیٹ سردار منظر،جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ملک اسد اور ایڈووکیٹ ملک نے ملاقات کی ۔صدر بار نے کہا کہ باہمی تعاون سے انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔آرپی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور وکلاء دونوں عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انکے مابین تعاون سے ہی عوامی مسائل کا مؤثر حل ممکن ہے۔
اسلام آباد سے مزید