راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جمعرات کی شب جاواموڑ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ٹرک نمبر آرآئی این 1678 اور کار نمبر آرآئی بی 539 میں تصادمکے نتیجے میں کار میں سواردوخواتین مسز وقار اور شہنازدختر ساجد جب کہ دو مرد جنید شفیق ولد محمد شفیق اور محمد جنیدساکنائے کھینگر کلاں جاں بحق ہوگئے ۔ٹرکڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کاکہنا ہےحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ٹرک اور کار آمنے سامنے سے ٹکرائے۔ ٹرک چک بیلی کی جانب سے آرہا تھا جب کہ کا ر سوار افراد روست سے چک بیلی جا رہے تھے ۔