• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادب کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، سفیر پرتگال

اسلام آباد (جنگ نیوز) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام " اہل قلم سے ملیے" کے تحت پرتگال کی ادیبہ محترمہ ٹریسا نکو لا کے اعزاز میں خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ پاکستان میں پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈیریکو پن ہیرو دا سلوا نے تقریب کی صدارت کی۔ پرتگال کی ادیبہ محترمہ ٹریسا نکو لا نے اہل قلم کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی عوام سے ملکر بہت اچھا لگا۔ وہ لاہور لٹریچر فیسٹیول میں بھی شریک تھیں جہاں انھیں پاکستانی اہل قلم اور دانشوروں سے ملنے کا موقع ملا۔ پرتگالی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان ادب کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔صدر نشیں اکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔انہوں نے غیر ملکی مہمانوں کو اکادمی مطبوعات کے تحائف بھی پیش کئے۔
اسلام آباد سے مزید