• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہدی پرتاپ گڑھی

پھر آگیا جہاں میں رمضان کا مہینہ

اللہ کے کرم اور احسان کا مہینہ

اللہ کی عنایت اور اس کی خاص رحمت

ہم کو عطا کیا ہے قرآن کا مہینہ

دی ہے ہمیں خدا نے روزے کی ایسی نعمت

اہل خرد سمجھتے ہیں اس کی قدر و قیمت

شیطانی حرکتوں سے رکھے ہے دور روزہ

بخشے ہے آدمی کو دل کا سرور روزہ

احکام پر خدا کے ہم کو چلائے روزہ

ہم کو فرشتوں سے بھی افضل بنائے روزہ

حکم خدا کی جس نے تعمیل کر لی بچو

اس کی عنایتوں سے جھولی بھی بھر لی بچو

یہ ضبط نفس کا ہے اور صبر کا مہینہ

ہم کو سکھا رہا ہے جینے کا اک قرینہ

ہیں کس قدر منور راتیں عبادتوں سے

اور عطر بار سے ہیں دن بھی ریاضتوں سے

رب نے عطا کی ہم کو افطار کی فضیلت

آ ٓئی سمجھ میں کھانے پینے کی قدر و قیمت

اے رب قبول کر لے مومن کی یہ ریاضت

اپنے نبیؐ کے صدقے میں دے دے سب کو جنت