• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوریا، برطانیہ، ترکیہ سمیت 18 ممالک کے 48 مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے برطانیہ، کوریا، ترکیہ سمیت18ممالک کو جاتے ہوئے مزید 48مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کردیا گیا۔ جن میں 1 بھکاری اور 3 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودیہ جاتے ہوئے 3 عمرہ زائرین، قطر عمان جاتے ہوئے 2 بلیک لسٹ مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ تنزانیہ، ملائشیا، ترکیہ، آذربائیجان، سری لنکا، مالدیپ، بنگلہ دیش، بحرین، فلپائن سعودیہ جاتے ہوئے وزٹ ویزا کے 25 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید