کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد کے مطابق 19فروری 2025ے شروع ہونے والا سالانہ ہفتہ طلبہ 2024-2025کا پروگرام ملتوی کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر ریسرچ حور مظہرنے بتایا کہ ہفتہ طلبہ کا پروگرام جو 19فروری تا 26فروری تک منعقد کیا جانا تھا پروگرام میں اسکولوں کی کثیر تعداد نہ آنے اور اسکولوں میں جاری جماعت نہم و دہم کے آزمائشی امتحانات ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیاگیا ہے۔