• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، قیصر احمد شیخ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ 32 ارب روپے کی برآمدات کا ہدف چار سال میں 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے میری ٹائم سیکٹر مستقبل میں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا پاکستان میں بحری امور کا شعبہ معاشی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے، پائیدار معاشی ترقی کیلئے بحری تجارت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ جمعہ کو یہاں منعقدہ نیشنل میری ٹائم پالیسی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی )، پورٹ قاسم اور دیگر بندرگاہوں پر انتہائی مہارت رکھنے والی ٹیم موجود ہے جو بحری معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کام کر رہی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ میری ٹائم سیکٹر مستقبل میں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ، 32 ارب روپے کی برآمدات کا ہدف چار سال میں 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے،پاکستانی بندرگاہیں اپنی گنجائش سے 50 فیصد کم کام کر رہی ہیں ، اگر درآمدات اور برآمدات کا حجم 90 ارب ڈالر ہے تو توقع ہے کہ اگلے چار سالوں میں یہ دگنا ہو جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید