اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار( جوڈیشل)نذر عباس اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں ، چیف جسٹس یحیٰ افریدی نے ان کی سپریم کورٹ میں سالہا ساں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا ہے،نذر عباس کی ریٹائرمنٹ کے حوالہ سے جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس میں چیف جسٹس اور رجسٹرارسلیم خان نے خصوصی شرکت کی اور نذر عباس کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔