کراچی (اسد ابن حسن)ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شکایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑوں نے ضلع وسطی سرکل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم حسین صدیقی کو مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ مذکورہ افسر کو ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد اس کے خلاف ڈیپارٹمنٹل تحقیقات کی جائیں گی۔