• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ہفتے کے آخری روز بھی فروخت کا دباؤ برقرار، 533 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، فروخت کا دباو برقرار، کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاو کے بعدمندی پر اختتام، کے ایس ای100انڈیکس میں533پوائنٹس کی کمی،5 9.23فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 53ارب9کروڑ 52لاکھ روپے کم ہو گئی ،تاہم کاروباری حجم 18.79فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا لیکن جلد ہی مالیاتی اداروں کی جانب سےچند منتخب سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور پہلے سیشن کے اختتام پر 100انڈیکس میں 190 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،وقفے کے بعد دوسرے سیشن میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس 481 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا تاہم اختتام سے کچھ دیر قبل ایک بار پھر اچانک منافع کی خاطر فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای100انڈیکس 532.64 پوائنٹس کی کمی سے 113251.67 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید