• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات، سعودی عرب سمیت 7 ملکوں سے ایک دن میں 75 پاکستانی ڈی پورٹ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 7ملکوں سے ایک دن میں مزید 75پاکستانیوں کو مختلف وجوہات پر ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، سزا پوری ہونے، امیگریشن مسائل، پاسپورٹ گم ہونے کی بنا پر 22پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں چوری، فراڈ، دھوکہ دہی، امیگریشن مسائل، زائد المیعاد قیام، جیل سے رہائی، پاسپورٹ گم کرنے پر 23 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ عمان میں غیر قانونی کام کرنے، امیگریشن سے انکار، پاسپورٹ گمشدگی سمیت 8 افراد کو بے دخل کیا گیا۔ عراق میں زائد المیعاد قیام، غیر قانونی داخلے اور امیگریشن معاملات کی بنا پر ائی بی ایم ایس میں شامل ایک مسافر سمیت 14 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید