• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، مرتضیٰ جتوئی

نوابشاہ (محمد انور شیخ / بیورو رپورٹ ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں سیاسی رواداری تھی انہوں نے کسی سے انتقام نہیں لیا اب پیپلز پارٹی نے سیاسی انتقام کی تمام حدود پار کر لیں میرے خلاف جھوٹے اور گھٹیا مقدمات بنائے تاہم عدالت نے مجھے انصاف دیا ہے قاضی احمد اور سکرنڈ بائی پاس پر نارا جیل حیدرآباد سے رہائی کے بعد جی ڈی اے کے کارکنان سے خطاب میں غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ میں نے جیل میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان پڑھا کے جمہوریت بہترین انتقام ہے اب میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس کا درس اپنے والد اور پھوپھیوں کو بھی دیں انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کی کوئی حیثیت نہیں وہ ملازم ہیں وہ صرف احکامات پر عمل کر رہے یں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت پولیس صحت اور ریوینیو سے کرپشن کا خاتمہ کریں تو ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر کینال بنانے کے منصوبے کو سندھ کی عوام مسترد کر چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید