• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اصولی اور غیرجانبدار خارجہ پالیسی پر کاربند ہے، ایاز صادق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اصولی اور غیرجانبدار خارجہ پالیسی پر کاربند ہے۔ انہوں نے ان خیالا ت کا اظہا ر ہنگری کے صدر، تماس سُلیوک سے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے60سال مکمل ہونے کے موقع پر ملاقات میں کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق اور پارلیمانی وفد کا ہنگری کے تاریخی صدارتی محل، سینڈور پیلس میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سپیکر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انتخابات میں ہنگری کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ سپیکر نے عالمی امور پر ہنگری کے آزادانہ مؤقف کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے بعد یورپ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے عالمی امن و استحکام کے لئے یوکرین جنگ کے جلد پرامن حل کی خواہش کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید