• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کی رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کنٹری جائزہ رپورٹ پر کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7رکنی ممبران پر مشتمل ہے، کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کے جائزے کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی، کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔کابینہ کمیٹی ارکان میں وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر مملکت برائے خزانہ ومحصولات شامل،کمیٹی میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری خزانہ، اور سیکرٹری قانون و انصاف بھی شامل ہیں، قومی احتساب بیورو کے ڈی جی بھی کمیٹی کے رکن ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید