اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹائم میگزین میں شائع ہونے والے سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل سے لکھےمضمون، کیوں دنیا کو پاکستان پر توجہ دینی چاہیے، پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ملک کی موجودہ صورتحال کی مسخ شدہ اور گمراہ کن تصویر کشی قرار دیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جھوٹی سیاست کی وجہ سے بیرون ملک پاکستان کو بدنام کر رہی ے، آج کا پاکستان اس وقت سے کہیں زیادہ مستحکم، لچکدار اور محفوظ ہے جب عمران خان نے اپریل 2022 میں اقتدار چھوڑا تھا، ایسے وقت میں جب ملک ان کی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے معاشی ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔