• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جو پاکستان اور پاکستان کے کاروباری افراد کے لئے بہت اچھی خبر ہے،پہلی بار آن لائن ٹریڈنگ شروع کرنے والی کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھوں نےان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ، فی الوقت 3800 سرمایہ کار ان کے ساتھ ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ان کے سرمایہ کاروں میں تین لاکھ اسی ہزار تک پہنچ جائیں، پاکستان میں جتنی بھی کمپنیز ای کامرس میں آگے آئی ہیں اس سے نہ صرف کمپنیز بلکہ پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صرف بری خبر ہی خبر نہیں ہوتی، اچھی خبر بھی خبر ہوتی ہے، میڈیا کو چاہئے کہ اچھی خبروں کو بھی اجاگر کریں، تاکہ بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم موجود ہے، گندم کے خراب ہونے کا کوئی بھی خدشہ نہیں ہے، اس کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، سیاسی استحکام آرہی ہے، ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے، شرح سود میں کمی کی وجہ سے سیاسی اور معاشی استحکام ہر ملک و قوم کے لئے بہت اہم ہے، مل کر کوششیں کریں گے تو اس ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام لا سکتے ہیں،دنیا کے مختلف ممالک حکومتیں اور کاروباری افراد ملکر کام کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید