• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان، ٹی وی چینلز کوضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے، ڈاکٹر راغب نعیمی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کونسل کی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان ٹی وی چینلز کوضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے رمضان اللہ کی رحمت اور برکات سمیٹنے کا مہینہ ہے ماہ رمضان اپنے گناہوں کی مغفرت کروانےکا مہینہ ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق اس ماہ میں نفل کا ثواب فرض اور ایک فرض کا ثواب 70فرائض کے برابر عطا کیا جاتا ہے۔ اس مہینے کو سیرت طیبہ کے مطابق گزارنے کے لیے ہر مسلمان کو عمل کرنا چاہیے۔ آپ نے مزید کہا کہ پیمرا اور وزارت اطلاعات و نشریات ٹی وی چینلز پر ماہ رمضان کے حوالے سے نشریات کے بارے میں ضابطہ اخلاق کو لازماً نافذ کروائیں اور بے ہودہ کھیل تماشے والے پروگرامز پر پابندی کروائیں۔ اس ضمن میں کونسل کی 24؍ مئی 2021ء میں 224ویں اجلاس کی سفارشات پر عمل درآمد کروایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید