• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال روڈ انڈر پاس تعمیر، ٹریفک ڈائیورشن پلان نافذ العمل، 90 اہلکار تعینات

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) مال روڈ راولپنڈی کی بندش کے پہلے روز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ڈائیورشن پلان نافذالعمل رہا ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی خود فیلڈ میں رہ کرانتظامات کا جائزہ لیتی رہیں۔ راولپنڈی مال روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کے کام کی وجہ سے مال روڈ کو گزشتہ رات قلیل عرصے کے لئے مکمل طور پر بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا تھا ۔ ڈائیورشن پلان کے تحت مال روڈ کی ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا گیا۔ چیف ٹریفک أفیسر راولپنڈی نے حیدر روڈ ، کشمیر روڈ اور آدم جی روڈ پر خود فیلڈ میں رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کرتی رہیں۔سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ 90سے زائد افسران و ملازمین متبادل روٹس پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید