• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ایکسپورٹ فیسیلٹییشن اسکیم کیخلاف شکایات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وزیراعظم نے ایکسپورٹ فیسیلٹییشن اسکیم کےخلاف شکایات کانوٹس لے لیا اور اسکیم کاجائزہ لینےکیلئے12رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کمیٹی کا کنونیئر مقرر،وزیرخزانہ اورنگزیب ، وزیرتجارت جام کمال خان اورچیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے،کمیٹی 2 ہفتوں کے اندر ای ایف سی فریم ورک میں خرابی کی نشاندہی کرکے ا ازالہ کیلئے سفارشات وزیر اعظم کو پیش کریگی ۔ ممبرکسٹمز پالیسی ایف بی آر،ممبر آئی آرپالیسی ایف بی آرکمیٹی ارکان کاحصہ ہوں گے۔ سیکرٹری تجارت کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ کمیٹی میں نجی شعبے سےاسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ۔ چیئرمین اپٹما،چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ چیئرمین پاکستان کاٹن جنررز ایسوسی ایشن کوکمیٹی ارکان میں شامل کیاگیا ہے۔ کمیٹی ارکان میں مصدق ذوالقرنین اور شہزادسلیم شامل ہیں۔کمیٹی کوایکسپورٹ فیسلٹییشن اسکیم سےمتعلق سفارشات تیارکرنےکا ٹاسک د یدیا گیا۔کمیٹی2 ہفتوں کے اندر سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی ۔کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کرلیے گئے ہیں جس کے مطابق کمیٹی اس بات کا جائزہ لیکر تعین کرے گی کہ آیا ای ایف سی اسکیم مقامی سپلائیز کےمقابلے میں غیر متناسب طور پر درآمدات کے حق میں ہے ؟؟۔ کمیٹی یہ بھی تجزیہ کرے گی کہ سکیم کے برآ مدی شعبہ کو سپلائی کی جا نے والی انٹر میڈیٹ گڈز کے مقامی مینو فیکچرز پر کیا مضمرات مرتب ہوئے ہیں۔کمیٹی ای ایف سی فریم ورک میں کسی بھی خرابی ہونے پر نشاندہی کرکے ا سکے ازالہ کیلئےقابل عمل سفارشات دے گی تاکہ اس امع کو یقینی بنایا جا ئے کہ سکیم کو مقامی صنعت کی ترقی اور قومی برآ مدی پروموشن کے مقاصد سے مطابقت کی حامل ہو۔

اہم خبریں سے مزید