کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کا سچل رینجرز کی معاونت سے یوسف گوٹھ ٹرمنل کے گوداموں پر چھاپہ، 3کروڑ روپے مالیت سے زیادہ کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط ،تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی کو ملنے والی معلومات پر کلکٹریٹ کی اے ایس او ٹیم نے سچل رینجرز کی معاونت سے یوسف گوٹھ ٹرمنل پر کامیاب چھاپہ مار ا،اس چھاپے میں اسکمڈ ملک کے 1207بیگز، 4500کلو چھالیہ، 53 بیلز اجینو موتو، 3800کلو غیرملکی کپڑا، 157کلو غیرملکی کافی، 900کلو خشخاش، 900کلو خمیر اور 92 ٹائرز برآمد ہوئے۔جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اشیا ضبط کرکے اے ایس او گودام منتقل کردیا گیا ہے ،ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 3 کروڑ سے زیادہ ہے۔