• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی،عمران خان کی بشری بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس میں سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل 4مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ان سے4مارچ تک جواب بھی طلب کرلیا، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگرپر مشتمل سنگل بنچ نے ہفتہ کے روز مقدمہ کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ، درخواست گزار وکیل کے مطابق ملزمہ بشری بی بی کی ان کے شوہر سے ملاقات نہ کروانا عدالت کے 28 جنوری کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ کے ،جسٹس انعام امین منہاس نے شیڈول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جمعرات کو پارٹی رہنمائوں سے ملاقات نہ کروانے پرجیل انتظامیہ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی  ۔
اہم خبریں سے مزید