• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق، 3 افراد قتل، خاتون کی لاش برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چاکرہ میں خاوند نے تشدد کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ایچ آئی یو تھانہ نصیرآباد کے سب انسپکٹر محمد امیر خان نے بتایاکہ ملزم عبدالسلام کی شادی 4سال قبل اپنے ماموں فداحسین کی بیٹی روبینہ سے ہوئی تھی جو دبئی میں ہوتاہے اور اب تقریباً 4ماہ سے پاکستان آیا ہواتھاجواکثر اپنی بیوی پرتشدد کرتاتھا۔گزشتہ شام روبینہ نے اپنے ماموں محمدسرور کوفون کرکے بتایاکہ اس کاشوہر لڑائی جھگڑا اور تشدد کررہاہے جس پر فداحسین اپنی بیوی اور سرور کے ہمراہ گلشن رزاق ٹاؤن چاکرہ پہنچے جہاں گھر کے اوپر والے پورشن کے ٹیرس میں روبینہ فداکی نعش چارپائی پرپڑی تھی جس کے گلے میں پھندے اور جسم پرتشدد کے واضح نشانات تھے ۔روبینہ کے والد نے پولیس کوبتایاکہ مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر عبدالسلام نے پھنداڈال کر کمرہ میں چھت پر لگے پنکھے کے ساتھ لٹکاکر قتل کرکے خودکشی کاڈرامہ رچایا۔ میرے دامادنے اپنے ساتھیوں مردوں عورتوں کے ساتھ مل کر میری بیٹی کو ناحق قتل کرکے زیادتی کی ۔تھانہ نصیرآباد کو ڈی ایف سی محمدعمران نے بتایاکہ 18سوسائٹی کے سامنے والی مارکیٹ سروس روڈ بجانب کشمیر ہائی وے گشت کررہاتھا۔ وہاں لوگوں کاہجوم دیکھا میرے پہنچنے پر دیکھاکہ ایک عورت جس کی عمر بظاہر 28،29سال لگتی ہے روڈ پر خون میں لت پت پڑی تھی اس کی دائیں کن پٹی اور بائیں کان کے سامنے فائر لگنے سے خون لگا ہوا تھا۔ ،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ۔ تھانہ سنگ جانی کے علاقہ میں 26سالہ شخص فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔پولیس کے مطابقکامران احسان ولد احسان الحق سکنہ چارسدہ کی لاشسنگ جانی بازار سے آگے ٹیلی فون ایکسچینج کے قریبروڈ کے کنارے سے ملی اس کو چار فائر لگے تھے ۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردی ،ادھر تھانہ نون اور ترنول کے علاقوں میں دوافراد کو قتل کردیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید