• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہولت بازاروں اور سستے چینی پوائنٹس پر 238 پولیس اہلکار تعینات

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ضلع میں 8سہولت بازاروں اور 6سستے چینی پوائنٹس پرراولپنڈی پولیس کے 238ملازمین سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔وزراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر عوام کی سہولت کے لئے علامہ اقبال پارک حیدری چوک ،چوہڑماڈل بازار،دین پلازہ مین جی ٹی روڈٹیکسلا،چک بیلی خان ،سروس روڈ حیات سر روڈ گوجرخان،سبزی منڈی مین بازار کہوٹہ باالمقابل اے سی آفس کہوٹہ ،مرید چوک کلرسیداں میں رمضان سہولت بازار جب کہ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس مری روڈ،حشمت علی کالج چونگی نمبر 8صادق آبادچونگی نمبر 22،لائق علی چوک واہ کینٹ ،جراہی سٹاپ اڈیالہ روڈ،سوار محمدحسین شہید سٹیڈیم گوجر خان میں سستا چینی پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے متعلقہ ایس ڈی پی اوکوانچارج ،ایس ایچ اوکو سب انچارج ،ایک سب انسپکٹر ،ایک اے ایس آئی ایک ہیڈ کانسٹیبل 10کانسٹیبلوں ،3لیڈی کانسٹیبلوں کو تعینات کیاگیاہے ۔
اسلام آباد سے مزید